کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) قانون صرف غریب عوا م پر لاگوکیا جارہاہے کوئٹہ شہر کے کسی بھی شاہراہ پر ایک ٹریفک بوتھ بھی موجود نہیں-آئے روز حادثات و واقعات رونما ہوتے ہیں اس سے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا کوئی سر و کار نہیں صوبائی حکومت کا عوام پر ایلیمنٹ کی شر ط تو رکھ دی گئی مگردوسری جانب شہر کے کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک بوتھ موجودہ نہیں غریب مزدور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے
کوئی پرسان حال نہیں- ٹریفک پولیس آفیسر یا ایس ایس پی سے کوئی پوچھے کہ شہر میں ٹریفک بوتھ لگانا کس کی ذمہ داری ہے غریب عوام کیلئے قانون اور بڑوں کے کیلئے اور ہے – ٹریفک پولیس کا راج عروج پر ہے غریب موٹر سائیکل سواروں و رکشہ ڈرائیوروں کو گریباں سے پکڑ کر تھپڑے مار مار کر روڈ پر عدالتیں کھولنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں-شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا-