جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں اب تک کتنی بار عام انتخابات منعقد ہوئے ؟ اقتداراعلیٰ اور معاہدہ عمرانی کیا ہیں؟اسمبلی اراکین کی بڑی تعداد بے خبر نکلی؟سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان وچیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مستقبل کے وژن کو کامیاب کرانے کے لئے نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن ایسی شخصیات کی فہرست پیش کرے گی جو ملک کو معاشی ، مالیاتی ، صنعتی امور اور میڈیا کے حوالے وزیر اعظم عمران خان کی معاونت کے لئے

تیار ہے اور اس حوالے سے بنائی جانے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل میں بھی سہولیات فراہم کریں گے۔ کنور محمد دلشادکراچی میں پاکستان کے مایہ ناز شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا انعقاد وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر نسیم فروغ کی صدارت میںنیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن اور بین الاقوامی تنظیم WHO’S WHOکے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں پچاس سے زائد نمایاں شخصیات کو ایوارڈ زتقسیم کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فروغ نسیم نے کنور محمد دلشاد کو انتخابی اصلاحات اور انتخابی امور میں ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں صدر نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن سدرن شیخ راشد عالم اور کئی دیگر اہم شخصیات سمیت کثیر تعداد شرکاء نے شرکت کی ۔ کنور محمد دلشاد نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کا آئینی ، قانونی ماہرین کا پینل وزارت انصاف و قانون کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس میں آئینی اصلاحات لانے کے لئے بھی کار آمد تجاویز پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کنور محمد دلشاد نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی سیاستددانوں کو ادراک ہی نہیں کہ پاکستان میں اب تک کتنے عام انتخابات ہوئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 1951سے2018تک پندرہ عام انتخابات کا انعقاد ہوا ہے ۔

پہلا انتخاب 1951,دوسرا انتخاب جولائی1955، تیسرا انتخاب1962، چوتھا انتخاب1965، پانچواں انتخاب 1970، چھٹا انتخاب1977، ساتواں انتخاب 1985،آٹھواں 1988، نواں 1990، دسواں انتخاب 1993، گیارہواں انتخاب 1997، بارہواں2002،تیرھواں 2008، چودھواں2013،اور پندرہواں انتخاب 2018میں ہوا ہے ۔ہمارے پارلیمانی انتخاب کی ایک مسلسل تاریخ موجود ہے ۔

کنور محمد دلشاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں صدارتی طرز حکومت کے بارے میں بحث زیر غور ہے جیسا کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے17اپریل 1972کو ایک عبوری آئین منظور کیا جس کے مطابق صدارتی طرز حکومت کی منظوری میں اور اس اسمبلی کو 14اگست1973سے قبل بر خاست نہیں کیا جا سکتا تھا۔ پاکستان کی ریاست کی تخلیق اللہ تعالیٰ نے کی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا نائب حکمرانی کر تاہے اور آٗین کا آرٹیکل 2-A پاکستان کے آئین کی شہ رگ ہے ۔ اس میں تسلیم کیا گیاہے کہ حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے اور یہی نظریہ معاہدہ عمرانی ہے اور سیاسی تنظیم کی شکل میں اقتدار اعلیٰ کا فیصلہ عوام کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…