ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

’’تعلیم کے نام پر والدین کی جیبوں پرڈاکہ کی ہوشربا داستان‘‘ نجی سکولز کی فیسوں کے حوالے سے ایف آئی اےنے رپورٹ تیارکر لی صرف داخلہ فیس پر کتنے ہزار روپے اینٹھ لئے جاتے ہیں ؟حیران کن انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لیں،عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ نجی سکول اور اکیڈمیاں 9ہزار سے لیکر 45ہزار روپے تک فیس وصول کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاکاس بکن ہائوس لاہور گرائمر امریکن سکول روٹس سکول

سسٹم ریسورسز اکیڈمی الائنس ریسورس سمیت دیگر نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ شہر میں نجی اسکولوں کی کم سے کم فیس نو ہزار اور زیادہ سے زیادہ فیس 45ہزار روپے وصول کی جارہی ہے جبکہ شہر سے باہر دوردراز علاقوں میں 9 ہزار سے لیکر 20 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں ۔بعض سکول اور اکیڈمیوں میں ماہانہ جبکہ کچھ دو ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کرتے ہیں جبکہ ایڈمیشن کے وقت بھی چاہے کسی بھی کلاس میں بچے کو داخل کرانا ہو والدین سے پندرہ ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک فی بچہ ایڈمیشن فیس بھی وصول کی جاتی ہے ۔ بعض سکول اور اکیڈمیوں میں ماہانہ جبکہ کچھ دو ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کرتے ہیں جبکہ ایڈمیشن کے وقت بھی چاہے کسی بھی کلاس میں بچے کو داخل کرانا ہو والدین سے پندرہ ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک فی بچہ ایڈمیشن فیس بھی وصول کی جاتی ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کچھ ایسے سکول بھی ہیں جہاں بنیادی طور پر سکول کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔تاہم تمام نجی اسکولوں نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر اپنی فیس 20فیصد تک کم کر نے سے بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی ہے اب رپورٹ کے بعد عدالت جو بھی فیصلہ کرے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو اس فیصلے کے مطابق عمل درآمد کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…