لاہور(اے این این)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے بعدان کے بیٹے حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا،قومی احتساب بیورو(نیب)نے غیرقانونی اثاثوں اوررمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے غیرقانونی اثاثوں اوررمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس
رواں ماہ دائر کردیا جائے گا،ریفرنس کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جادید اقبال دینگے ۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیل اوربینک ریکارڈ حاصل کررکھا ہے ،نیب نے کیس میں شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی حاصل کررکھی ہے ۔واضح رہے کہ حمزہ شہبازآمدن سے زائداثاثوں اور رمضان شوگر ملزکیس میں 2 بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں