چیف جسٹس نہیں آتے تومہمند ڈیم کا افتتاح نہیں ہو گاپھر چاہے ۔۔!! چیف جسٹس کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنےکے اعلان کے بعد انہیں منانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کیا حکم دیدیا؟

8  جنوری‬‮  2019

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ملک میں کہرام ہوگا تو اپوزیشن کی سیاست چلتی رہے گی،وزیرِ اعظم نے حکم دیاہے کہ جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو مہمندڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کر دی جائے،ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے،

آج ن لیگ، پی پی والے ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہہ کر بلا رہے ہیں۔این این آئی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ پر 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا ہے، وزیرِ اعلی سندھ کوجے آئی ٹی پر نیب نے بلایا تو انہیں پیش ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا جے آئی ٹی کو ہٹا دیا جائے تو یہ لوگ پھر نیا چیئرمین سینیٹ بنا دیں گے۔ روٹی، کپڑا، مکان، سبسڈی، شوگر مل سب کچھ اومنی کو دیا گیا، صوبے کی سیاست ہو رہی ہے، یہ ان کی جمہوریت ہے، اب بھی انفرادی این آر او کی تڑپ اور خواہشات اٹھ رہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، اب بھی انفرادی این آر او کی تڑپ اور خواہشات اٹھ رہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے،چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب میں نہیں آئوں گا۔انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کر دی جائے ۔مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ رزاق دائود بطور ڈائریکٹر کمپنی سے مستعفی ہو چکے ہیں، رزاق دائود کے کمپنی میں شیئر ہیں یا نہیں اس کا مجھے پتا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…