ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق، قاتل نے کیسے قتل کیا؟سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور انشورنس کمپنی ریجنل منیجر راشد بخاری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، قاتل گلی میں پیچھے بھاگتے ہوئے فائرنگ کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد

دم توڑگئے ہیں۔راشد بخاری کے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔ راشد بخاری پرقاتلانہ حملہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔ان پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راشد بخاری کے قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راشد بخاری کے قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ راشد بخاری تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کے نائب صدر تھے۔ ان کی موت کی وجہ سر میں لگنے والی گولی بنی ۔ راشد بخاری کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ مسلسل چار روز وینی لیٹر پر موت و حیات کی جنگ لڑتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…