جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

تبدیلی سرکار نے ابتدائی 4ماہ میں کتنے قرضے لے لئے؟ واجب الادا قرضہ کتنے ہزار ارب ہوگیا؟سٹیٹ بینک نے انتہائی تشویشناک تفصیلات جاری کردیں

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان پر واجب الادا قرضہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ، تبدیلی سرکار نے ابتدائی 4ماہ میں 1762 ارب روپے کے قرضے لے لیئے ، نئے قرضوں کے ساتھ ہر پاکستانی پر واجب الادا قرضہ بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں قرضوں میں 2240 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، اس کے ساتھ ہی حکومت کے ذمہ قرضوں کا حجم بڑھ کر 26452 ارب روپے ہوگیا۔

یہ قرضہ پچھلے سال کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے۔دستاویز کے مطابق جولائی تا نومبر 2018 تک بیرونی قرضے 1334 ارب روپے بڑھ گئے تھے، جبکہ اس دوران حکومت کے اندرونی قرضوں میں 861 ارب کا اضافہ ہوا ۔ نومبر 2018 کو ہمارا غیرملکی قرضہ 9129 ارب روپے تھا جبکہ ملکی قرضہ 17322 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تبدیلی سرکار نے ابتدائی 4 ماہ میں 1762 ارب روپے کے قرضے لئے ۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے ان قرضوں کو پاکستانیوں نے ہی ٹیکسوں کے ذریعے ادا کرنا ہیں۔ یہ ٹیکسز ہماری تنخواہوں سے منہا کیے جائیں گے۔ ہم اپنی گاڑیوں میں جو ایندھن ڈلواتے ہیں یا کچھ بھی خریداری کرتے ہیں ہماری ہر خریداری پر سے ٹیکسز کاٹ لیے جاتے ہیں۔روپے کی گرتی قیمت اور تیل کی بدلتی قیمتوں سمیت متعدد عوامل کی وجہ سے حکومت کو دہرے نقصان کا سامنا ہے ، ملک کی کمائی ایک ڈالر ہے مگر خرچ دو ڈالر کیے جارہے ہیں۔ملک کو 2.12 کھرب روپے کے بجٹ خسارے اور 18.9 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو ملکی اور غیرملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان نے 60 فیصد سے زیادہ پیسہ گذشتہ سال غیرملکی اداروں اور حکومتوں سے ادھار لیا۔ ان قرضوں کا مقصد وحید ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو اتنا بلند رکھنا تھا تا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ سکے اور اہم درآمدات کی ادائیگیاں کی جاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…