منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

8 سال میں سعد رفیق کے اکا ؤ نٹس میں 46 کروڑ منتقل کیے گئے،خواجہ سلمان اور ندیم ضیا کے بیٹوں کے نام پر 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی، رپورٹ ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اکا ؤ نٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق سلمان رفیق اور ندیم ضیا کے صاحبزادے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر ہیں، خواجہ سلمان اور ندیم ضیا کے بیٹوں کے نام پر 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی، سعد رفیق کے اکا ؤ نٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 500 سے زائد ٹرانزیکشنز 2010 سے 2018 کے درمیان ہوئیں، سعد رفیق کے ڈی ایچ اے بینک اکا ؤ نٹس میں 13 کروڑ 30 لاکھ منتقل ہوئے جبکہ دوسرے اکا ؤ نٹ میں 7 کروڑ 50 لاکھ منتقل ہوئے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق سعد رفیق کے مزید 3 اکا ؤ نٹس میں 6 کروڑ 70 لاکھ روپے منتقل ہوئے، سعدان ایسوسی ایٹ کے بینک اکا ؤ نٹس میں 15 کروڑ منتقل ہوئے۔ ایسوسی ایٹ کے 2 اکا ؤ نٹس میں 2012 سے 2018 تک رقم منتقل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سعد رفیق کے 5 بینک اکا ؤ نٹس میں ایگزیکٹو بلڈر نے 23 کروڑ 28 لاکھ رقم منتقل کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…