جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ملک بھر میں سر دیوں کے باوجود بجلی کے لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ‘ عوام کی چیخیں نکل گئی، نظام زندگی متاثر، کاروبار ٹھپ

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت ملک بھر میں سر دیوں کے باوجود بجلی کے لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ‘ شارٹ فال 600 میگا واٹ تک جا پہنچا‘عوام کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے خلاف شدید احتجا ج ‘وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 4 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی متاثررہا کاروبار ٹھپ ہونے سے شہری پریشان ہیں، بجلی نا ہونے کی وجہ سے شہری انتہائی پریشانی مین مبتلا ہیں واپڈہ ذرائع کے مطابق آر ایل این جی نا ہونے کی وجہ سے تین پاور پلانٹس بند ہیں اس لئے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ لیسکو کو 2400 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن 1800 میگا واٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پر یشر کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی مہنگی، شہریوں کی زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سر دی کی شدت میں اضافے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں نہ صرف گیس کی لودشیڈ نگ ہو رہی ہے بلکہ جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں گیس کا پر یشر نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے لوگ ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں اسی وجہ سے حکومت 115 روپے کے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام، مارکیٹ میں ایل پی جی 150 سے 160 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،  لاہور سمیت ملک بھر میں سر دیوں کے باوجود بجلی کے لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ‘ شارٹ فال 600 میگا واٹ تک جا پہنچا شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس پر سختی سے نوٹس لینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…