کیپ ٹاؤن(آئی این پی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر قومی کپتان سرفراز احمد نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کرکپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے اگلے کپتان کیلئے سر جوڑ لیے جس میں اسد شفیق اورشان مسعود کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے تگڑے امیدوار ہیں ۔خیال رہے کہ سرفراز احمد
کی قیادت میں قومی ٹیم کو سیریز میں بھی مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے ۔ساتھ افریقہ سے قبل سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کو پاکستان کا ہوم گرانڈ سمجھے جانیوالے یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں انہیں 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔قومی ٹیم سرفراز کی قیادت میں صرف 4 میچز جیتی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کو لے کر سرفراز احمد پر کرکٹ کے حلقوں میں کافی تنقید بھی ہو رہی تھی۔