بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کے موٹے فضائی میزبانوں کی شامت آگئی،ایسا حکم جاری کردیاگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا 

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) پی آئی اے نے اپنی فضائی میزبانوں سمیت سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دے دیا، زیادہ تر افراد کو تیس پاؤنڈ وزن کم کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دے دی،

جن ملازمین کو مہلت دی گئی ہے ان کی تعداد 1800 ہے،پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 جنوری تک جن ملازمین کا وزن، عالمی معیار سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہے ، ان سب کو گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔ مراسلے پر جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے دستخط ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایئر کریو کو اسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کرائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019ء تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔ اس کے بعد بھی عملے میں سے کسی کا وزن کم نہیں ہوا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت فروری میں 25 پاؤنڈ، مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں 10 اور جون میں باقی ماندہ 5 پاؤنڈ وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقررہ وقت کے بعد یکم جولائی 2019ء کو عملے کے اراکین کا دوبارہ وزن کیا جائے گا اور صرف ان ملازمین کو فلائٹ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جن کا وزن مقررہ حد کے عین مطابق ہوگا، ذرا سے بھی اضافی وزن والے عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔  پی آئی اے نے اپنی فضائی میزبانوں سمیت سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دے دیا، زیادہ تر افراد کو تیس پاؤنڈ وزن کم کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دے دی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…