بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی 72سالہ تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ٹرینوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ، عوام ششدر،سفر کرنا مشکل ہوگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کے سبب عام لوگوں کے لئے ریلوے سفرمشکل ہوگیا ہے ،ملکی 72 سالہ تاریخ میں 5 فیصد سے زیادہ کرایاکبھی نہیں بڑھایا گیا ،تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،

اس بارے میں ریلوے کے ذمہ دار زرائع نے بتایا کہ کرایہ بڑھانے یا نئی ٹرینیں چلانے سے بہتر ہے کہ موجودہ ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 14 یا16 کردی جائے ، تاکہ زیادہ مسافر سفر کریں ،زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت امریکہ اور چین سے حاصل کئے گئے اتنے طاقت ور لوکو موٹو ہیں جو باآسانی 16 بوگیوں کے ساتھ منزل تک پہنچ سکتے ہیں،اس طرح ان ہی ٹرینوں میں زیادہ مسافر وں کو سفر کرایا جاسکتا ہے،زرائع نے دعویٰ کیا کہ کرائے میں اضافے سے ریلوے کی آمدنی میں کڑوروں کا اضافہ تو ہوسکتا ہے ،لیکن مسافر بسوں میں سفر کرنے کو ترجیح دیں گے،زرائع نے بتایا کہ انجن تو 16 بوگیوں کے ساتھ اتنا ہی ڈیزل استعمال ہوگا جو 10 بوگیوں کے ساتھ استعمال ہوتا ہے،اس طرح مسافروں پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ریلوے اپنی آمدنی بڑھا سکتا ہے،زرائع کے مطابق شیخ رشید جب بھی ریلوے کا قلمبدان سنبھالتے ہیں تو بلٹ ٹرین چلانے کا وعدہ بھی کرتے ہیں،تاہم اس پر عملدرآمد خواب ہی رہتا ہے،دوسری جانب اب انہوں نے وی آئی پی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے یہ ٹرینیں کس روٹ پر چلائی جائیں گی کچھ علم نہیں ہے۔  شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کے سبب عام لوگوں کے لئے ریلوے سفرمشکل ہوگیا ہے ،ملکی 72 سالہ تاریخ میں 5 فیصد سے زیادہ کرایاکبھی نہیں بڑھایا گیا

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…