کراچی (نیوز ڈیسک) قرضوں پر تنقید کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت ایک ماہ میں کتنا قرضہ لے چکی ہے اس حوالے ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نومبر 2018ء میں 613 ارب روپے کا قرضہ لیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے نومبر 2018ء میں 613 ارب روپے کا قرض لیا جس کی وجہ سے نومبر کے اختتام تک حکومتی قرضوں
کا حجم 26 ہزار 452 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مقامی سطح سے حکومت نے اس عرصے کے دوران 162 ارب روپے جبکہ بیرونی ذرائع سے 450 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومتی قرضوں میں 17 ہزار 322 ارب روپے مقامی اور بیرونی قرضوں میں 9 ہزار 130 ارب روپے کے قرضے شامل ہیں۔