پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کردی ،کم قیمت میں 157 مقامات کا سفر کیاجاسکے گا

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)نئے سال کی آمد پر ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے مشہور مقامات کے سفر کیلئے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک میں محدود مدت کے لئے کم قیمت میں 157 مقامات کا سفر کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے خصوصی کرائے کی سہولت رواں ماہ 8جنوری سے شروع ہورہی ہے اور 21جنوری 2019کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس سہولت سے ایمریٹس کے مسافر 10جنوری سے 30 نومبر 2019تک مستفید ہوسکتے ہیں ۔

مقامی شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایمریٹس کی خصوصی مہم میں کرایوں کی شروعات کوالالمپور کیلئے اکانومی میں 58 ہزار 200 روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 86 ہزار 180 روپے، بینکاک کیلئے اکانومی میں 59 ہزار 341 روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 87 ہزار 321 روپے، میلان کیلئے اکانومی میں 82 ہزار 882 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3لاکھ 112 روپے، لندن کیلئے اکانومی ایک لاکھ 4 ہزار 620 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3 لاکھ 49 ہزار 192 روپے، نیویارک کیلئے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ 26 ہزار 657 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3 لاکھ 39 ہزار 807 روپے، فرینکفرٹ کیلئے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ 44 ہزار 582 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 4 لاکھ 56 ہزار 482 روپے سے ہورہی ہے۔ فلائی بیٹر تصور کے ساتھ ایمریٹس ایوارڈ یافتہ اور آرام دہ سفر تمام کیبنز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ تمام کیبنز کے مسافروں کی ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس کے 4 ہزار آڈیو اور ویڑیول چینلز تک رسائی ہوتی ہے جن میں حالیہ فلموں سے لیکر ٹی وی شوز، میوزک اور گیمز شامل ہیں۔ ایمریٹس کے سفر میں مسافر اعزازی مشروبات اور مشہور علاقائی کھانوں کے ساتھ ایئرلائن کے کثیر الثقافتی کیبن کریو بشمول پاکستانی کریو کی جانب سے میزبانی کی جاتی ہے۔ ایمریٹس نے اکانومی کلاس میں 35 کلوگرام، بزنس کلاس میں 40 کلوگرام اور فرسٹ کلاس میں 50 کلوگرام کے سفر کی فراخدانہ پیشکش بھی کرتا ہے۔

مزید یہ کہ ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے مسافر دبئی کے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ سے سفر کی واپسی پر دبئی شاپنگ فیسٹول 2019 کے دوران اضافی سامان کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ فیسٹول پانچ ہفتے تک جاری رہتا ہے جس میں مختلف کاروباری اداروں کی جانب سے غیرمعمولی ڈسکاؤنٹس اور انعامات دیئے جاتے ہیں۔ کینیڈا، شمالی امریکہ، وسطیٰ امریکہ، جنوبی امریکہ اور افریقہ سے دبی کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافر ایک اضافی بیگ اپنے ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔ ایسے مسافر جو ایمریٹس کے نیٹ ورک میں دیگر مقامات پر سفر کررہے ہیں وہ بھی 10 کلوگرام وزنی اضافی سامان رکھ سکتے ہیں۔ یہ سہولت 17 دسمبر 2018 سے لیکر 2 فروری 2019 تک بکنگ پر قابل اطلاق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…