کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 1000پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 38562پوائنٹس کی سطح پر آگیا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں31کھرب42ارب88 کروڑ روپے سے زائداضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت143.83فیصدزائدجبکہ67.
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38626پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،ماہرین کے مطابق یواے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان اوربیلنس آف پیمنٹ کی مد میں پاکستان کی امداد اورآئل سیکٹر سمیت دیگراقتصادی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کے بعد مقامی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اور منافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی پر آی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ، جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ، تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1014.91پوائنٹس اضافے سے38562.40پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے233کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،90کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب42ارب88 کروڑ65لاکھ50ہزار753روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب21ارب7کروڑ92لاکھ60ہزار
جوجمعہ کی نسبت9کروڑ26لاکھ74ہزار60 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت43.60روپے اضافے سے1344.45روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت22.79روپے اضافے سے824.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی الغازی تریکٹرز کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت27.85روپے کمی سے532.15روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت23.75روپے کمی سے451.25روپے ہوگئی ۔
ہفتہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں2کروڑ28لاکھ48ہزار500شی