پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اومنی گروپ کے اصل مالک و مختار آصف زرداری جعلی اکائونٹس سے زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے بیٹے کے اکائونٹ میں رقم کی منتقلی،مزید سنسنی خیز انکشاف کر دئیےگئے

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا سیاسی مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیاب ہوا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیں گے، فلم ٹھگز آف پاکستان میں مراد علی شاہ کا کردار اہم ہے، عوام سے کئے90فیصد دعوے پورے کر دیئے، اومنی گروپ کے اصل مالک و مختار آصف زرداری ہیں،

ای سی ایل میں نام عہدوں نہیں کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کاغذی کمپنیاں بنا کر اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی، نیب جعلی اکائونٹس کیس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سے تفتیش کر سکے گی، جے آئی ٹی کی تمام فائنڈنگ کے تحت کیس نیب کو بھجوایا جائے گا۔پیر کو فواد چوہدری اور شہزاد اکبر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد کا دورہ دو حصوں پر مشتمل تھا، پہلے حصے میں انہوں نے رحیم یار خان کا نجی دورہ کیا، شیخ زید بن النیہان پہلے سربراہ تھے جن کا وزیراعظم عمران خان نے خود استقبال کیا، شیخ زید نے پاکستان کیلئے بے حد کام کئے ہیں، یو اے ای کی جانب سے 3ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان پہلے ہی ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ٹھگز آف پاکستان کی مہم آگے بڑھ رہی ہے، وزیراعظم نے سیاسی مافیا کے خلاف تجاوزات کا جو آپریشن کلین اپ شروع کیا ہے اس کو لے کر آئے بڑھ رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی پاکستان کے ساتھ ظلم جو کیا گیا وہ ابھر کر سامنے آیا ہے، جے آئی ٹی نے ایک ایک جعلی گروپ کو نکالا ہے، جس کی اومنی گروپ کی جانب سے تردید نہیں کی گئی، سپریم کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس کو نیب کے حوالے کیا گیا اور دو ماہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، فلم ٹھگز آف پاکستان میں

مراد علی شاہ کا ام کردار ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکال دیں گے، ای سی ایل میں نام عہدوں کی وجہ سے نہیں کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں، ہمارا مراد علی شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ برقرار ہے، وزیراعلیٰ کا ای سی ایل میں نام باعث شرمندگی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف تفتیش 2015میں شروع ہوئی،2016میں ایان علی

کے معاملے پر چوہدری نثار نے آواز اٹھائی،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف کرپشن کیا تھا اس لئے ایک دوسرے کی چوری روکی گئی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کو پھر اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں، پوری قوم کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھی ہے،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کی چوری بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر نکلے، عوام ان کے چہرے اور کرتوت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کی

حکومت نے اپنے دعوے 90فیصد مکمل کرلئے ہیں،ہم نے تحقیقاتی اداروں کو آزادی جی جس سے احتساب کا عمل تیز ہوا، ہم نے اپوزیشن پر کوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا، ان کو بچانا ہے تو کرپشن کو قانون کر دیں یا ان کو این آر او دے دیں، نیب پر جعلی کیس کے حوالے سے اہم ذمہ داری عائد ہو چکی ہے، ریفرنسز بنانا نیب کا کام ہے، ہماری خواہش ہے کہ تمام مقدمات اپنے منطقی انجام تک پہنچیں،

لوٹاگیا پیسہ واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر شہزاد اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کاتڑیاں ڈالنا مسلم لیگ (ن)جیسا ہی ہے،(ن)لیگ نے بھی پانامہ پر پہلے مٹھائیاں ڈالی تھیں،پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو جھوٹ کہا لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی نیب کی معاونت کرے گی، اب نیب ایکٹ کے تحت براہ راست

تفتیش شروع ہو گئی ہے، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو تفتیش میں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں بلاول کے کردار پر تحقیقات کی جائیں گی، سپریم کورٹ نے جعلی مقدمات میں وضاحت کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے، نیب مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو بلا سکے گی، جعلی اکائونٹس سے فاروق ایچ نائیک کے بیٹے کے اکائونٹ میں پہلے منتقل کئے گئے اس کی تحقیقات کریں گے،

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام اور بحریہ ٹائون ،362ایکڑ کی سٹیل ملز کی زمین دی گئی ان کا جواب دینا پڑے گا،جے آئی ٹی رپورٹ پر سوالنامہ بنے گا جن کا ان کو جواب دینا ہو گا، دس سال میں صرف اومنی گروپ نے سندھ میں ریکارڈکاروبار کیا، اس کی تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بینک کے اندر اربوں کی منی لانڈرنگ کا ان سے حساب لیں گے، کاغذی کمپنیاں بنا کر بدترین منی لانڈرنگ

کی گئی، ہنڈی حوالہ کے ذریعے پیسہ ملک سے غیر قانونی طور پر باہر بھیجا گیا، اومنی زرداری گٹھ جوڑ کا جواب دینا ہو گا، عدالت نے جے آئی ٹی پر تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے، ای سی ایل نظرثانی کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم پر 172افراد کے ناموں پر نظرثانی کررہی ہے۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ چاہے ڈالر کی قیمت زیادہ ہو لیکن چوروں کو ضرور پکڑیں، حکومت میں آنے کے بعد پتہ چلا کہ معیشت کے حالات سوچ سے بھی زیادہ خراب ہیں، 2019میں حکومت کی معاشی پالیسی اپنا اثر دکھائے گی۔(اح)

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…