اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 810پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 38ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 575 کی سطح پر تھا تاہم آدھے گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہوئی جوکہ مسلسل 12 بجے تک جاری رہی اور 100 انڈیکس اوپر جاتا رہا ۔ دوپہر 12 بجے 896 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ 38ہزار 443 پر پہنچ گئی۔ سٹاکر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کافی دنوں کے
بعد 38ہزار کی نفسیاتی حد واپس حاصل کر لی ہے جو کہ مثبت اشارہ ہے ۔تاہم اس کے بعد معمولی کمی واقع ہوئی اور سٹاک مارکیٹ 810 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 358 پوائنٹس کی حد پر آ گئی ہے ۔ ماہرین نے 100انڈیکس میں پوائنٹس اضافے کو مثبت تبدیلی قرار دیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچانک تیزی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کا گزشتہ روز کا مختصر دورہ بھی ہو سکتا ہے جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔