کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ توڑپھوڑکی سیاست پریقین نہیں رکھتے، آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں، مشرف اور عمران خان ایک دوسرے کی حمایت کرسکتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کیوں نہیں مل سکتے، سیاست میں کوئی آخرت یابعیدنہیں ہوسکتی،
حکومت عوام سے کیے گئے بلند و بانگ دعوؤں سے منہ چھپانے کے لیے روز نیا ایشو کھڑا کرتی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں ممبر قومی اسمبلی خوشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ نہیں چاہتے یہ حکومت نہ چلے،پارلیمنٹ اورجمہوریت کومضبوط کیاجائے،رہنماپیپلزپارٹی نے کہاکہ آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، آئین کو کالا کہنے والوں کو ضیاء جیسی حکومت درکار ہیں، آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ مشرف اور عمران خان ایک دوسرے کی حمایت کرسکتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کیوں نہیں مل سکتے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو طاقت گولی یا دباؤ سے نہیں گرایا جاسکتا، حکومت گرانے کے لیے بھی آئین اور پارلیمان کا سہارا لینا ہوگا، حکومت عوام سے کیے گئے بلند و بانگ دعوؤں سے منہ چھپانے کے لیے روز نیا ایشو کھڑا کرتی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہماری مصنوعات بہت اچھی ہیں ہمیں انھیں عالمی منڈی میں پہنچاناہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات پرمیڈیا،سیاست دان سمیت ہرشخص پریشان ہے 30سال کے سیاسی کیرئیرمیں اتنے برے حالات نہیں دیکھے حکمران خودبھی پریشان لگ رہے ہیں حکومت نے بہت وعدے کیے مگروفانہیں کیے۔خورشید شاہ نے کہاکہ مسائل کے حل پارلیمنٹ سے باہرڈھونڈتے ہیں جب کہ یہ وہاں حل کئے جانے چاہئیں اگرملک کوترقی دلانی ہے توپارلیمنٹ کومضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ چارٹرآف ڈیموکریسی فالوہوہم یہی چاہتے ہیں اگرصوبوں کواختیارکرنااگرکالاقانون ہیت وہمیں ان کالے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے 18ویں ترمیم قانونی شق ہے۔خورشید شا ہ نے کہاکہ ہمیں قانون کونہ ماننے والے ایسے کالے لوگ نہیں چاہئیں جس طرح حکومت کوپہلے سے پتاچل جاتاہے توشک پیداہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے فیصلے حکومت کوپہلے سے معلوم ہوتے ہیں یہ کیسے پتاچل رہاہے سیاست میں کوئی آخرت یابعیدنہیں ہوسکتی۔