بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نہ ہم نے چیئرمین نیب کو لگایا نہ نیب کا کوئی چپڑاسی بھرتی کیا، ملک لوٹنے والے احتساب کے شکنجے میں آئے توغصہ عمران خان پر نکال رہے ہیں،حکومت کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والے چور احتساب کے شکنجے میں آئے تو غصہ عمران خان پر نکال رہے ہیں۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ زرداری نے کہا تھا کون ثابت کرسکتا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس ان کے ہیں؟ زرداری نے کہا تھا کہ جعلی اکانٹ ثابت ہوگیا تو قصور اس کا ہوگا جس کے نام پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رویہ جن لیڈروں کا ہو اس پر کون کان دھرے گا؟ جس کی کرپشن کی دم پر پاں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ پاکستان کا خزانہ خالی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار ہیں اور وہ کہتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے۔فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی کبھی تو چھری کے نیچے آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والے چور احتساب کے شکنجے میں آئے تو غصہ عمران خان پر نکال رہے ہیں، نہ ہم نے چیئرمین نیب کو لگایا نہ نیب کا کوئی چپڑاسی بھرتی کیا بلکہ زرداری کے خاص غلام خورشید شاہ اور نواز شریف کے غلام شاہد خاقان عباسی نے نیب کا چیئرمین بنایا۔فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ نیب ان کی چوریاں پکڑ رہی ہے تو غصہ عمران خان اور پاکستان پر نکال رہے ہیں، مریم اورنگزیب کا اپنے قائدین کے ہجرو وصال میں رونا دیکھ کر دکھ ہوا، کاش یہ رولا اس وقت رولیتیں جب آل شریف کا خاندان لوٹ مار کرنے میں لگا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اور مریم نواز کو پورا پاکستان لوٹنے میں لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب اس وقت درد دل دکھا دیتیں تو یہ ویڈیو وائرل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ یاد رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نا تجربہ کار ہے، نہ وفاق میں کردار ادا کر سکتی ہے اور نہ ہی پنجاب چلا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…