اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے سلسلہ میں جانے کے لیے ’’این آر او‘‘کی کوششیں تیز کر دیں۔چیئرمین پی اے سی شپ رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کو تیار ہو گئے،ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے حکومت سے باضابطہ طور پر این آر او مانگا ہے اور مسلم لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دو ماہ علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور پھر باہر ملک جائیں گے
تو وہ لمبی مدت کے لیے قیام ہو سکتا ہے ۔ریکوری سے متعلق سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ذمہ تمام واجب ادا ہو گی وہ واپس کر دی جائیگی لیکن سلیمان شہباز،حمزہ شہباز اور داماد علی سے متعلق شہباز شریف پریشان ہیں اور اسی پریشانی کی وجہ سے انکی بیماری بھی بڑھتی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں ایک وفاقی وزیر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کانوں سے سنا اور آنکھوں سے دیکھا ہے کہ شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر این آر او مانگا ہے اور حکومت انکے این آر او پر سنجیدگی سے غور بھی کر رہی ہے