جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزارت خارجہ کے افسر ان کی ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پراشیاء سپلائی کوٹہ میں تاخیر ی حربے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کا اظہار ناراضگی

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خارجہ کے شعبہ پروٹوکول کے افسر ان کی ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پراشیاء کی سپلائی کے کوٹہ میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے پر یورپی یونین سمیت دیگر ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پروٹوکول آفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر شکایات سامنے آنے پر وزارت خارجہ نے انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتہائی اہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں قائم یورپی یونین ، ازبکستان، کازیکستان ،بلغاریہ ، چیک رپبلک، یو اے ای،شام اور دیگر ممالک نے وزارت خارجہ کی جانب سے اشیاء کے کوٹہ جاری کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ وزارت خارجہ کے شعبہ پروٹوکول کے آفسیر عدیل پرویز نے مبینہ طور پر ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر بعض ممالک کو اشیاء کی سپلائی کوٹہ جاری میں تاخیر ی حربے استعمال کیے جبکہ بعض ممالک کواختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقررہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں عدیل پرویز کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر اعلی حکام نے انکوائر ی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ویانا کنونشن کے تحت بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو مقررہ حد تک اشیاء خورد نوش اور دیگر اشیاء کی سپلائی کیلئے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے ، قواعد وضوابط کے مطابق وزارت خارجہ اسے منظور ی دیکر متعلقہ اداروں کو جاری کرتا ہے۔ تاہم متعلقہ حکام نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو کوٹہ جاری کرتے ہوئے پسند ناپسند کی بنیاد بنایا ۔اس سلسلے میں ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد ٖفیصل اور عدیل پرویز کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم جواب نہ ملا ۔ واضع رہے کہ رواں سال کے دوران 7 مختلف کمپنیوں نے سفارتکاروں کو اشیاء کی سپلائی فراہم کی ،

جس میں سفارت خانوں کیلئے شراب سمیت دیگر گھریلواستعمال کی اشیاء کو درآمد کیا گیا ۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ نے تمام تر اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوریا ،صومالیہ، آزربائی جان، ازبکستان، یوکرائن اور سمیت دیگر ممالک کو ایک سہ ماہی کے دوران غیر قانونی طور ایک سے زائد مرتبہ شراب اور دیگر اشیاء درآمد کرنے کے اجازت نامے جارہی کیے ۔ وزارت خارجہ کے وضع کردہ قواعد وضوابط کے مطابق بیرونی ممالک کے سفارت خانوں میں ہر سہ ماہی میں سفیر کیلئے 60لیٹر وسکی، فرسٹ سیکرٹری 30 لیٹر اور سیکنڈ سیکرٹری کیلئے15لیٹر وسکی کے ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

جبکہ بیئر کیلئے بالترتیب 360لیٹر، 240لیٹر،اور 180لیٹر بیئر کے پر مٹ جاری کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وائن بالترتیب 36لیٹر ، اور فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری کو 18لیٹر وائن کے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔اسی طرح سے اشیاء خوردنی اور دیگر اشیا ء کیلئے وزارت خارجہ ڈیوٹی فری کیلئے پرمٹ جاری کرتا ہے۔آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے مقررہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے کوٹہ جاری کیے گئے۔افغانستان کو ستمبر کے دوران 12.888میٹرک ٹن بیورج اور اگست کے دوران 28ہزار میٹرک فوڈ ، فلسطین کیلئے ماہ اکتوبر میں 4.865میٹر ک ٹن فوڈ ، میانمار کو اکتوبر میں بیورج 9.756میٹرک ٹن ، جولائی میں 9.756میٹرک ٹن بیورج ، اور جولائی کے مہینے کے دوران 7.14 میٹرک ٹن فوڈ ، مالدیپ کو ستمبر 2.275میٹرک ٹن فوڈ، عراق کو ستمبر میں 5.645میٹرک ٹن ، بنگلہ دیش کو اگست کے مہینے میں 14.4میٹرک ٹن ،

آزبائی جان کو اگست کے مہینے میں 12.399میٹرک ٹن بیورج ، کینیا کو ستمبر کے دوران 5.577میٹرک ٹن ، تاجکستان کو اپریل کے دوران 28میٹرک ٹن جبکہ صومالیہ کو مارچ میں 5.99میٹرک بیورج اور جنوری کے دوران 7.97میٹرک ٹن بیورج ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے گئے ۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔ اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے دوران و زارت خارجہ نے سفارت خانوں کو سامان کی سپلائی کرنے والی چند من پسند کمپنیوں گلف پرائڈ انٹرنیشنل ، ڈیوائن انٹرنیشنل ، پریمیئرسٹور مینجمنٹ ، ایگل گلف انٹرنیشنل ، نہلا عبداللہ جنرل ٹریڈنگ ، ٹریوبیل مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈنگ، رچمونڈ جنرل ٹریڈنگ، اور عبدالولے شپنگ سروسز نے ہزاروں کلو کاسامان درآمد کرکے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔ واضع رہے کہ اس سے قبل صومالیہ کے سفارت کار سے لاکھوں ڈالر برآمد ہوئے تھے اس کے علاوہ شمالی کوریا کے سفارت کار کے گھر سے سینکڑوں کاٹن کی شراب چوری ہونے کی شکایت درج کرانے کے بعد تحریری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن سے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…