اسلام آباد(آن لائن) اسٹیٹ آفیسر نے کرپشن بے نقاب ہونے کے خوف سے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر کو ادارے میں قبول کرنے سے انکار کردیا، سیکرٹری نے جواب طلب کرلیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوب جان کو بطور ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر اسلام آباد تعینات کیا گیا جس کے پیش نظر اسٹیٹ آفیس عبید الدین نے انہیں چارج دینے سے انکار کردیا
جس کے نتیجے میں ایڈیشل اسٹیٹ آفیسر ایوب جان نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو ایک تحریری درخواست میں اپیل کی ہے کہ اسٹیٹ آفیسر عبیدالدین ان سے سرکاری کام لینے سے قاصر ہے اور ادارے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے نتیجے میں سیکرٹری نے اسٹیٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ ایڈیشل اسٹیٹ آفیسر کو فی الفور چارج دے کر انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔نیز اب تک چارج نہ دینے کی وجوہات بھی طلب کرلی گئی ہیں ۔ادھر اسٹیٹ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آفیسر عبید الدین کی کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے کاخدشہ ہے اور اس لئے مذکورہ آفیسر ایوب جان کو چارج دینے سے انکار کیا جارہا ہے ۔نیز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبید الدین کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں ۔دوسری جانب آڈٹ حکام نے ایک کروڑ روپے کی ریکوری بھی اسٹیٹ آفس کے ذمہ قرار دی ہے کیونکہ اثر و رسوخ اور پسند نہ پسند پر سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ پر ریکوری معاملات بھی موجود ہیں۔ اسٹیٹ آفیسر نے کرپشن بے نقاب ہونے کے خوف سے ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر کو ادارے میں قبول کرنے سے انکار کردیا، سیکرٹری نے جواب طلب کرلیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوب جان کو بطور ایڈیشنل اسٹیٹ آفیسر اسلام آباد تعینات کیا گیا جس کے پیش نظر اسٹیٹ آفیس عبید الدین نے انہیں چارج دینے سے انکار کردیا