اسلام آباد (آئی این پی )حکومت پاکستان رواں سال حاجیوں کو فی حاجی40ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور کررہی ہے، حج اخراجات 4لاکھ 20ہزارروپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات4لاکھ 20ہزارروپے تک بڑھنے کا امکان ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج اخراجات میں اضافے کی وجہ روپیہ غیرمستحکم اور سعودی عرب میں ٹیکسز ہیں۔
صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور فی حاجی40ہزار روپے سبسڈی کی کوشش کرے گی، ذرائع کے مطابق سبسڈی ملنے پر سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات3لاکھ81ہزار روپے ہوں جائیں گے۔وفاقی کابینہ سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد حج درخواستیں20جنوری سے جمع ہوں گی،20فروری2020تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ پرحج درخواستیں جمع ہوں گی۔