اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکلاء نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست واپس لے لی ٗ اعتراضات دور کرکے (آج)دوبارہ دائر کی جائیگی ۔جمعہ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکلاء نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست واپس لے لی ۔رٹ پٹیشن پر اعتراضات دور
کرکے ہفتہ کو دوبارہ دائر کی جائے گی ٗرجسٹرار افس کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر اعتراضات لگائے گئے تھے۔منور اقبال دوگل کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل دائر کی گئی تھی ٗمعاون وکیل منور اقبال دوگل نے کہا کہ اعتراضات معمولی نوعیت کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعتراض اٹھایا گیاکہ سرٹیفائیڈ دستاویزات میں سے کچھ دستاویزات مدہم ہیں،۔