اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز (ن )لیگ کی قیادت کریں گی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ مریم نواز وقت آنے پر (ن)لیگ کی قیادت کرینگی ٗ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، مریم نواز والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو نواز شریف کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں ٗ گور نرراج ناکام تجربہ ہے ٗ سندھ میں نہیں دہراناچاہیے ٗہارس ٹریڈنگ منفی عمل ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے نے کہاکہ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود رہتا ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، ہم نے اپنی صفائی عدالتوں میں دی ہے ٗیہی راستہ اب دوسرے لوگوں کو بھی اختیار کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی جب بھی محسوس کریگی کہ اسے مریم نواز سے کام لینا ہے تو انہیں آواز دی جائے گی اور یقیناًمریم اس پر لبیک کہیں گی، مریم نواز اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو والد کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔کرپشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبو دیا، دیکھنا چاہئے کہ جتنے قرضے لئے گئے اتنے اثاثے ملک میں پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں، پاکستان میں 1300 میگاواٹ نئی بجلی پیدا ہورہی ہے جو پہلے سسٹم کا حصہ نہیں تھی۔پی ٹی آئی پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آج کے حکمران بھیک مانگ رہے ہیں، قرض آپ کو ایسی جگہ لگانا ہوتا ہے جس سے اثاثے بنیں اور منافع حاصل ہو، جس کے ذریعے آپ قرض واپس کریں، بھیک میں مانگی گئی رقم پاکستانی قوم پر بوجھ ہے ٗیہ رقم بینک میں پڑی ہوگی اور اس پر سود ادا کیا جائیگا۔ کیا مستقبل میں عمران خان کو آپ کی ضرور پڑ سکتی ہے؟ جس پر ن لیگی رہنمانے کہا کہ عمران خان ابھی 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہے ہیں ٗبرے موسم اور کالے بادل کا سامنا کرنا پڑیگا اور طیارہ ڈگمگائے گا تو خان صاحب کو رویے کے مطابق اپنا فیصلہ کریں گے،

دوسروں کے رویے اور سلوک کے قطع نظر اگر نظام کو کوئی خطرات درپیش ہوئے تو ن لیگ نظام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔سندھ میں گورنر راج کی خبروں سے متعلق سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ گورنر راج کو کیوں سپورٹ کیا جائے؟ کراچی یا سندھ میں ایسی کون سی صورتحال ہے کہ وہاں گورنر راج لگایا جائے، چاہئے ن لیگ ہو یا کوئی اور ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوئیں مگر کیا ہم وہاں جنت کا ماحول بنانے میں کامیاب ہوگئے کہ آج اس ناکام تجربے کو دوبارہ دہرایا جائے، ایسا کہنے والے کیا ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں؟ ہارس ٹریڈنگ تو ایک منفی عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…