جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں جانتا ہوں عمران خان چیخیں سن کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں فرق کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے حدیں پار کر دیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تمام اخلاقی حدیں ہی پار کر گئے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان چیخیں سن کر بڑے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے، گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سندھ کی چیخیں سننا چاہتے ہیں تو خدا کا خوف کریں، یہ سندھ کی چیخیں آگے جاکر پاکستان کی چیخیں نہ بن جائیں اور پھر کہیں وہ بات درست ثابت نہ ہو جائے کہ یہ یہودی ٹولہ ملک کے اوپر مسلط ہے،

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں انہیں چیخیں نکلوانے اور چیخیں سننے کا بڑا شوق ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کو پنڈی کا شیطان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تو وضو کرکے بھی شہباز شریف کا نام نہیں لے سکتا، سا بق صوبا ئی وزیر قا نون ایم این اے را نا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیا سی جد جہد ووٹ کی طا قت سے بنا ووٹ میں طاقت نہ ہو تی تو پا کستان معرض وجود میں نہ آتا پاکستان کو ووٹ کی طا قت چلا یا جاتا تو پاکستان دنیا میں سب سے آ گے ہو تاملک کو بوٹوں کی طا قت سے چلا نے کی کوشش کی گئی سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5مہینوں میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا پاکستان آج اپنے مستقبل کی تلاش میں ہے نواز شریف کوملک ایٹمی قوت بنانے اندھیرے دور کر نے ملک سے دہشت گردی دور کر نے کی سزا دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی ٹھیکے کسی منصو بے میں ایک رو پے کی کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی آج وہ جس مقدمے کی سزا جیل مین کاٹ رہے ہیں وہ 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنا نا تھا ملک سے اندھیروں کا خا تمہ تھا ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ تھا متعدد عپر پاورز کی نارضگی لیکرملک میں سی پیک بنانا تھاملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نا تھا آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک اور عوام کی خد مت کر نے سلہ دیا جا رہا نواز شریف کے خلاف کرپشن تو ثا بت نہ ہو سکی عوام کی خدمت ثا بت ہو گئی

ا نہوں نے کہ میاں نوا شریف کی عمر69سال ہے ان سے 82سا ل کا حساب ما نگا جا ریا ہے احتساب سب کا ہو نا چا ہیے انتقا می کاروا ئیاں نہیں ہو نی چا ہیے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام جا نتے ہیں کہ میاں نوازشریف کا دور اچھا تھا آج تجدید عہد کا دن کہ ہم میاں نواز شریف کو چو تھی بار ملک کا وزیراعظم بنا کر ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ یہں سے شروع کر یں یہاں یہ سلسلہ ختم کیا گیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر اخرم انصاری ،سا بق ایم ایز میاں مناں سا بق ایم پی ایز شیخ اعجاز،ایم پی ایز مہر حا مد شید ،خا لدہ منصور نے بھی خظاب کیا انہوں نے میاں نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں سزا دیکر جیل بھجوا یا ہم اس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…