جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2018ء کے آخری دن بھی ڈالر کا پاکستانی روپے پر کاری وار،قیمت میں مزید اضافہ،یورواور برطانوی پاؤنڈ نے بھی رنگ دکھادیئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 30پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں کمی ،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے سے بڑھ کر138.90روپے اورقیمت فروخت 138.70روپے سے بڑھ کر139.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے گھٹ کر138.50روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50روپے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.00روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.00روپے سے بڑھ کر175.50روپے اورقیمت فروخت175.80روپے سے بڑھ کر177.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے گھٹ کر36.70روپے اورقیمت فروخت37.20روپے سے گھٹ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.15روپے سے گھٹ کر38.10روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…