ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے نہیں بلکہ پاکستان کے کس حساس ترین علاقے سے پکڑاگیا تھا؟سینیٹر عثمان کا کڑکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے سفارش کی ہے کہ فاٹا، جی بی کی طرح بلوچستان کے لوگوں کیلئے بھی 100 فیصد ہیلتھ سکیم فنڈنگ وفاق کرے صوبہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ، ملیریا کے ساٹھ ، اور منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد چالیس فی صد ہے۔ وفاق خود بھی بلوچستان میں کام نہیں کر تا انٹرنیشنل فنڈنگ بھی نہیں آنے دیتا،این جی اوز کو اس بہانے پر بلوچستان میں کام سے روکا جاتا ہے کہ کہ وہ جاسوسی کرتے ہیں

کلبھوشن اسلام آباد سے پکڑا گیا کہا گیا بلوچستان سے پکڑا چیئرمین کمیٹی عثمان کا کڑ تفصیلات کے مطابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا۔ کمیٹی کا وزیر صحت کے اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ زاہد سعید نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کے فیز ٹو میں داخل ہونے لگے ہیں انشورنس کمپنیوں سے معاہدہ ہو نا ہے، اس فیز میں ہیلتھ سکیم ملک بھر میں شروع ہوگی ہیلتھ سکیم کا پریمیم 2150 روپے ہو گا بلوچستان کے 5 لاکھ 40 ہزار خاندان اس پروگرام کا حصہ ہوں گے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ لوگ ایڈز سے متاثرہ ہیں، 26 ہزار کا علاج چل رہا ہے 60 ڈسٹرکٹ ملیریا میں ہائی رسک ہیں ملیریا ہائی رسک علاقوں میں 25 لاکھ نیٹ دیے ہیں۔ سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ جب کوئی صوبہ ہیلتھ سکیم کیلئے 1800 دے سکتا ہے تو 300 وفاق سے کیوں لے ،سکیم کی پوری رقم وہ خود دے سکتا ہے، سینیٹ کی کمیٹی نے سفارش کی کہ فاٹا، جی بی کی طرح بلوچستان کے لوگوں کیلئے بھی 100 فیصد ہیلتھ سکیم فنڈنگ وفاق کرے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ لوگ ایڈز سے متاثرہ ہیں، 26 ہزار کا علاج

چل رہا ہے 60 ڈسٹرکٹ ملیریا میں ہائی رسک ہیں ملیریا ہائی رسک علاقوں میں 25 لاکھ نیٹ دیے ہیں، چیئرمین کمیٹی عثمان کا کڑ نے کہاکہ وفاق خود بھی بلوچستان میں کام نہیں کر تا انٹرنیشنل فنڈنگ بھی نہیں آنے دیتا این جی اوز کو اس بہانے پر بلوچستان میں کام سے روکا جاتا ہے کہ کہ وہ جاسوسی کرتے ہیں ۔ہمیں پارلیمنٹرین کی بجائے جج بننا چاہیے آپ عدالت کی بات مانتے ہو ہماری نہیں،اگر حکومت کچھ بیوروکریٹس کو سزا دے دیتی تو سب ٹھیک ہو جاتا ہم نے کہا کہ

کانگو وائرس کی وجوہات ختم کریں، کیا ہوا جس طرح کام ہو رہاہے 2030 تک پولیو ختم نہیں ہوسکتا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پور ے بلوچستان میں ملریا ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ صیح ڈیٹا معلوم ہو سکے ۔وزات کے اعداد و شمار پر اعتبار نہیں ۔صوبے میں چھوٹی بچے ٹی بی کے مریض بن رہے ہیں ۔ جبکہ کینسر پورے صوبے میں پھیل رہاہے ۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں الرجی سینیٹر بنانے کیلئے پی سی ون بنالیا ہے، این آئی ایچ میں ویکسین پروڈکشن کی استعداد کار میں

اضافہ کررہے ہیں، سیکرٹری ہیلتھ زاہد سعید نے اجلاس کو بتایا کہ 2019 سے 2023 تک ہیلتھ پر نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے، ہیلتھ کی فنڈنگ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم ہے ۔آئندہ بجٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہیلتھ کا بجٹ دوگنا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پاپولیشن پروگرام شروع کرنے لگے ہیں،67 ڈیلیوری فیسلٹی کے باعث اموات میں کمی آئی ہے اس کے علاوہ ہیلتھ انشورنس فیز ٹومیں ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹیشن کے بھی شامل کر رہے ہیں، صحت حکام نے انکشاف کیاکہ ہیپاٹائیٹس ہسپتالوں کے ذریعے پھیل رہاہے۔ اس مقصد کیلے لیباڑٹریاں بنائی جا رہی ہیں ۔ جبکہ دو الرجی سنٹر کے لئے کوئٹہ میں بنائے جا رہے ہیں ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…