کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے، پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان کراچی ائیر پورٹ پر ملاقات ہوئی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 20 سے 26 لوگوں کے فارورڈ بلاک کی اطلاعات ہیں۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیرِ اعلی کا نام بھی شاہ ہی ہوگا، جو لوگ وزیرِ اعلی بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، صدرِ مملکت عارف علوی کو بریفنگ دے دی ہے، ان کے گھر پر اہم اجلاس ہوا ہے۔