بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیاں دیں،پیپلزپارٹی بھی دے، ضرورت پڑی تو ہم عمران خان کا ساتھ دینگے،پرویز رشید نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیاں دیں،پی پی بھی دے، ابھی عمران خان 30ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں، طیارہ ڈگمگایا تو انہیں ضرورت پڑے گی، اگر نظام کو خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا،

اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی سندھ میں ہارس ٹریڈنگ تسلیم کر رہی ہے، مریم نواز باہر کیوں جائیں، وہ والد کے ساتھ جعل جانے کو تیار ہیں، جب ضرورت ہوئی تو وہ لبیک کہیں گی۔پیر کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیں دیں،اسی طرح پی پی پی بھی دے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان 30ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں، جب طیارہ ڈگمگایا تو خان صاحب کو ضرورت پڑے گی۔پرویز رشید نے کہا کہ اگر نظام کو خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیشیاں بھگتیں، ہمارے لیڈر جیل میں ہیں اب کس ڈیل کی بات ہو رہی ہے، پی ٹی آئی سندھ میں ہارس ٹریڈنگ تسلیم کر رہی ہے، اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز باہر کیوں جائیں، وہ والد کے ساتھ جعل جانے کو تیار ہیں، جب ضرورت ہوئی تو مریم نواز لبیک کہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی موجودی میں گورنر راج کی کیا ضرورت ہے،قرض اور بھیک میں فرق ہے، قرض سے اثاثے بنتے ہیں۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیاں دیں،پی پی بھی دے، ابھی عمران خان 30ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں، طیارہ ڈگمگایا تو انہیں ضرورت پڑے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…