ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سہولیات دینے کا دعویٰ کرنیوالوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور جھٹکادیدیا،بیرون ملک جانے والے مسافروں پر اضافی ٹیکس نافذ، ایئر پورٹس پر افسوسناک صورتحال

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیے گئے اضافی ٹیکس کے باعث ایئر پورٹس پر عملے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر ٹیکس نافذ کر دیا۔انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور سیکیورٹی کے نام پر ٹیکس کی وصولی سے متعلق پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 368 روپے ٹیکس کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں،جس کا نفاذ 15دسمبر2018 سے ہوگیا ہے۔ ائیرپورٹس پر مسافروں سے ٹیکس کی مد میں رقم وصولی پر ائیرلائن عملے اور مسافروں میں تلخ کلامی اور احتجاج کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر بعض مسافروں نے اضافی ٹیکس کی رقم دینے سے انکار کردیا جس پر ائیرلائن عملے سے تلخ کلامی ہوئی، عملے نے بورڈنگ پاس جاری نہ کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد مسافروں اور عملے کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹیکس کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے120روپے کا اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لاینز کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ایک ایک ماہ پہلے اپنی ٹکٹیں بک کروائی ہوئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پندرہ دسمبر سے پہلے بک کی گئی ٹکٹوں پر بھی اضافی رقم وصول کی جارہی ہے جس سے ائیرلائن کے عملے کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔مسافر اضافی ٹیکس کی رقم ادا نہیں کررہے جس پر مختلف ائیرپورٹس پر مسافر و عملے کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیے گئے اضافی ٹیکس کے باعث ایئر پورٹس پر عملے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…