لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا 4روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اور نیب تفتیشی زاور منظور نے سعد رفیق کے راہداری
ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کے لئے خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد طلب کیا ہے ۔جس پر احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد میں لیجانے کے لئے چار روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ۔