اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، سال کے آخری دن بھارت نے اپنی اوقات دکھا دی، پاکستان پر حملہ کر دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم(نیوز  ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں،

شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیا اورانصر بی بی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ سویلین آبادی ایل اوسی سے پیچھے ہٹ جائے۔واضح رہے کہ بھارتی افواج نے 2018ء میں بھی مقبوضہ کشمیر میںبربریت کاسلسلہ جاری رکھا اور حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردئیے گئے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے انصاف اور انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سال 2018ء میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر رہی۔سال 2018ء میں مقبوضہ کشمیر میں 355 شہریوں کو شہید کیا گیا۔ شہدا ء میں 10 سالہ بچہ، حاملہ خواتین اور 3 پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں جو بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہید کیے جانے والوں میں ایک صحافی اور 2 دماغی مریض بھی شامل ہیں جبکہ ایک 14 سالہ بھارتی لڑکا بھی اپنی ہی فوج کی سفاکی کا نشانہ بن گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو فائرنگ اور پیلیٹ گنز کا نشانہ بنایا۔سال بھر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشنز بھی کیے جس میں 120 مکانات مسمار کیے گئے۔رپورٹ میں نومبر کے سال کو کشمیریوں کے لیے خونی مہینہ قرار دیا گیا اور اس صرف نومبر میں قابض فوج نے 49 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…