کراچی (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر ندی کی اراضی غیر قانونی الاٹ کرنے پر نیب نے کال اپ نوٹس بھیجا جس پر پیپلز پارٹی رہنما قائم علی شاہ گرفتاری سے بچنے عدالت پہنچ گئے ،قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از وقت
گرفتاری کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ نیب نے 18 دسمبر کو کال اپ نوٹس بھیجا ہے,ملیر ندی کی اراضی آلاٹ کرنے کے بعد منسوخ بھی کر دی تھی,کال اپ نوٹس بھیجنا سیاسی انتقام کے مترادف ہے,نیب پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے,نیب کال اپ نوٹس کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے,نیب کو گرفتاری سے روکا جائے,