منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدان کو بڑا اعزاز حاصل ،کس ملک نے ان کے نام پر نیا تحقیقی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کردیا؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نائجیریا کے معروف تحقیقی ادارے ایڈواسٹیٹ پولی ٹیکنیک یوسین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر ایک نیا تحقیقی ادارہ قائم کیا ہے۔ نائجیریا کے اس تحقیقی ادارے کا یہ قدم پروفیسراقبال چوہدری کی نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل نے کہا ہے کہ اقبال چوہدری سینٹر فار نیچرل پروڈکٹ ریسرچ(آئی سی سی این پی آر)کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی،پروفیسراقبال چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نیچرل پروڈکٹ سائنس میں حالیہ دریافتوں کے موضوع پر عالمی سیمپوزیم میں خطاب بھی کیا۔پروفیسراقبال چوہدری نے ایڈو اسٹیٹ کے گورنر سے اپنا ریسرچ اینڈ اچیومنٹ ایوارڈ بھی وصول کیا۔ اس ادارے کو اقبال چوہدری سینٹر فور نیچرل پروڈکٹ ریسرچ (آئی سی سی این پی آر)کا نام دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں سینکڑوں سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں انکی تحریروادارت کردہ61 کتب شائع ہوچکی ہیں۔ بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 1300 تحقیقی اشاعتیں اور58 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔مزید برآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیا سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو 23 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے زیر نگرانی 83 طالبعلم پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل مکمل کرچکے ہیں۔ بین الاقوامی اعزازات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہِ امتیاز، ستارہِ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی مرکز اورجامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…