راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے قائم فلاحی ادارے میں بچیوں کیساتھ نازیبا حرکات کرکے ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم شاکر القادری فلاحی ادارہ چلاتا تھا جہاں کم عمر بچیاں زیر تعلیم تھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم یتیم بچیوں کیساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنایا کرتا تھا۔پولیس کی جانب سے گوراقبرستان کے قریب فلاحی ادارے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے سے 16 یتیم بچیوں سمیت 2 خواتین کوبازیاب کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بازیاب کرائی گئی بچیوں کی عمر5 سال سے لیکر14سال تک ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پولیس میں بد فعلی، زیادتی کی کوشش سمیت دیگر دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم رات بھر بچیوں کو کمرے میں لے جا کر نازیبا حرکات کیا کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی بنایا کرتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے ہیں۔