جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ہیلی کاپٹر میں گھومنے والے سکول ٹیچرنے اپنے ہی ہیڈماسٹر کا تبادلہ کروا دیا، یہ سرکاری سکول ٹیچر دراصل عثمان بزدار کیلئے کیا خدمات سر انجام دیتا ہے؟ نجی ٹی وی رپورٹ میں حیران کن انکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں گھومنے والے سکول ماسٹر نے اپنے ہی ہیڈماسٹر کا تبادلہ کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ان کے حلقے پی پی 286تونسہ شریف میں سیاسی سرگرمیوں اور ان کیلئے سیاسی خدمات سر انجام دینے والے انتہائی قریبی کار خاص فرید نامی سکول ماسٹر نے تونسہ شریف کے سکول نمبر 3کے اپنے ہی ہیڈماسٹر کا تبادلہ کر وا دیا ہے۔ نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ ماسٹر

نے الزام عائد کیا ہے کہ غلام فرید نامی ٹیچر سیاسی مصروفیات کی بنا پر سکول سے غیر حاضر رہتا تھا جس کی بنا پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی تو الٹا اس نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ لی گئی سیلفیاں دکھا کر ہیڈ ماسٹر کا ہی تبادلہ کرادیا۔ دوسری جانب سی او ایجوکیشن کا اس معاملے پر موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے سفر کے دوران بھی یہ سکول ماسٹر فرید ان کے ساتھ ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…