اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے،جتنا ظلم کیا جائے گا اتنی برداشت ۔۔۔! بلاول زرداری شدید مشتعل،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے،27 دسمبر کو عوام سازشی عناصر کو شکست فاش دینگے ، ہم 18 ویں ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے،موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتے ، مشکل وقت وہ تھا جس کا سامنا بی بی شہید نے کیا تھا ،

شہید بی بی نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، ہم پر جتنا ظلم کیا جائے گا ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں ، ظلم کرنے والے تھک جائینگے لیکن ہماری برداشت ختم نہیں ہوگی ، ایک طرف پانی و گیس بند دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیئے جاتے ۔ جمعہ کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں خورشید شاہ اور قائم علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ مشکل حالات میں ہم ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں ۔ موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتے مشکل وقت وہ تھا جس کا سامنا بی بی شہید نے کیا تھا ۔شہید بی بی نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ہم پر انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا ۔ ہم پرجتنا ظلم کیا جائے گا ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ہم اتنا برداشت کرینگے کہ ظلم کرنے والے تھک جائینگے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں گے ۔ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ( سی ای سی) اجلاس کے دوران پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ایک طرف پانی و گیس بند دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیئے جاتے ۔ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین دیا ۔ آمروں نے متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑ دیا ۔ ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا ۔ ہم 18 ویں ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو عوام سازشی عناصر کو شکست فاش سے دو چار کرینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…