جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کے ٹھوس ثبوت،ن لیگ کے دو اہم سابق وزراءاحسن اقبال اور ریاض حسین پیرزادہ بُری طرح پھنس گئے،کیا کچھ کرتے رہے؟چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن کے مزید ثبوت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کو مل گئے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ان ثبوتوں کی روشنی میں آئندہ چند روز میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ افسر اظہار احمد سمیت کئی افسران کی گرفتاری کا امکان ہے،

اظہار احمد کا نام نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ کی ایف آئی آر میں بھی درج ہے، اظہار احمد اور دیگر افسران کی گرفتاری کے بعد اس منصوبے کے خالق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی گرفتاری کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی تعمیر میں حائل رکاوٹ اور مبینہ مالی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے، وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر سیکرٹری آئی پی سی جمیل احمد نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا خود دورہ کرکے میٹریل اور دیگر معاملات کو خود چیک کیا، جمیل احمد اپنی رپورٹ چند روز ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو پیش کریں گے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2009ء سے شروع یہ منصوبہ سات ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود تاحال نامکمل ہے، اس منصوبے کے ویری ایشن آرڈر، پی سی ون میں تبدیلی، ٹھیکیداروں کو ادائیگی اور ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جب نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ شروع کیا گیا تو اس کی تخمینہ لاگت دو ارب نوے کروڑ تھی۔  اظہار احمد اور دیگر افسران کی گرفتاری کے بعد اس منصوبے کے خالق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی گرفتاری کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…