بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد،اب کتنی عمرسے کم کے بچوں سے گھروں پر کام نہیں کروایاجاسکے گا؟تفصیلات جاری

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہو ر (آ ئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کر تے ہوئے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف قانون سازی کا حکم دیدیا ہے۔ جمعرات کوجسٹس جواد حسن نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شیرازذکا ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قیام پاکستان سے اب تک گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پرتشدد کے خلاف قانون سازی

کاحکم دیا اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کی تنخواہیں طے کرے گی۔کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 کا مسودہ بھی پیش کیا گیا۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی بھی گھریلو ملازم سے 8 گھنٹے سے زائد مشقت نہیں کرائی جائے گی اور ان کے مسائل کیحل کے لیے کمیٹی اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گھریلو ملازمین کیمجوزہ قانون میں 15 سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…