جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہور اقامت پذیر لڑکی کو شادی کے لیے رشتہ درکار،فیس بک پر تفصیلات ڈالتے ہی ایسی پیشکش آ گئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا کا کردار ہر معاملے میں بہت اہم ہے، سوشل میڈیا نے کوسوں میل دور بیٹھے لوگوں کو ملایا ہے، کبھی کوئی خاتون کینیڈا اور کبھی کوئی خاتون جرمنی سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان چلی آتی ہے تو کہیں پاکستان میں بھی ضرورت رشتہ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جاتا ہے، ایسے ہی ایک اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے،

اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی جو کہ سافٹ وئیر انجینئر اور ذات شیخ ہے اور ایک اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، لڑکی پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہنے والی ہے اور ملازمت پیشہ ہے اس کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے، اس کو ایک مناسب رشتے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے طرح طرح کی پیشکشیں کرنا شروع کر دیں، ایک صارف نے اپنے بیٹے کے بارے میں لکھا کہ میرا بیٹا دس لاکھ سے زائد تنخواہ لیتا ہے اور وہ لاہور سے تعلق رکھتا ہے مگر اب کینیڈا جا چکا ہے اور وہاں مرسڈیز چلاتا ہے، اگر رشتہ پسند ہو تو میں اس کا والد ہوں رابطہ کریں۔ ایک اور صارف نے انتہا ہی کر دی اس نے لکھا کہ میرا نام عثمان ہے اور میں لاہور کا رہنے والا ہوں، میرے پاس شیر کے دو بچے اور ایک بڑی کھوتی ہے، ایک صارف نے اپنے دوست کے لیے رشتہ مانگتے ہوئے لکھا کہ اس کا تعلق پی سی ایس آئی آر لاہور سے ہے اور وہ اپنی والدہ سے تین ہزار روپے جیب خرچ لیتا ہے۔ اس طرح کے کئی کمنٹس سامنے آئے ہیں، صارفین نے اس کے ردعمل میں انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ اس طرح کے کمنٹس کی وجہ سے سنجیدہ امیدواروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…