جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی بہت بڑی رقم ڈوب گئی،انڈیکس میں بڑی کمی

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی38400اور38500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے38ارب89 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.17فیصدکم جبکہ56.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پیر کو کاروبار کاآغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں

پاکستانی روپے کے دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ سائیڈ لائن روپے جس کے نتیجے میں پیرکو مارکیٹ میں صرف6کروڑ68لاکھ شیئرزکا کاروبار ہوا۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، کیمیکل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باوجود مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 38203پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیابعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس276.49پوائنٹس کمی سے 38309.17پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر311کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے113کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،176کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب89 کروڑ7لاکھ45ہزار433روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب19 ارب65 کروڑ85لاکھ81ہزار8روپے ہوگئی ۔

پیرکومجموعی طور پر6کروڑ68لاکھ26ہزار640شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ16لاکھ95ہزار590 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے8850.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت16.84روپے اضافے سے910.59روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت47.65روپے کمی

سے2282.85روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت41.93روپے کمی سے1312.78روپے پر بند ہوئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ39ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے اضافے سے12.95روپے اورکے الیکٹرک کی سرگرمیاں68لاکھ79ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے اضافے سے5.80روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس190.16پوائنٹس کمی سے18215.75پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس451.46 پوائنٹس کمی سے64680.64پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس144.49پوائنٹس کمی سے28182.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…