اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سردار اسرار اور اکرام کے قتل کے ملزم علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں سابق ڈپٹی سپیکر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرار گنڈاپور کے قتل کے ملزم علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے،ا سی وفاقی وزیر پر اکرام گنڈاپور کو بھی دن دیہاڑے قتل کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔ اگر ملک میں کوئی قانون اور انصاف ہوتا تو دو قتل کے ملزم کو وفاقی وزیر نہ بنایا جاتا اور نہ وہ اس طرح بیان داغتا پھرتا۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ دو افراد کے قتل کے ملزم کو قانون کی گرفت سے بچایا

گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پر تنقید کرنے کی پاداش میں نیب اور ایف آئی اے نے نوٹس بھیج دئیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے اس دور کا حساب مانگا جا رہا ہے جب وہ ایک برس کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ بھول ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے بلاول بھٹو زرداری کی آواز کو دبا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو خود اپنی ہمشیرہ کی جائیدا د کے متعلق کافی سوالات کا جواب دینا ہے۔ جب پیپلزپارٹی علیمہ خان کی پراپرٹی پر سوال کرتی ہے تو جواب میں بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس مل جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…