اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سردیوں کے سیزن میں کتنے دن گیس بندرہے گی ؟حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کی سربراہی میں سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گیس کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے وزیرپیٹرولیم مسلسل معاملے کے

حل کے لیے متحرک تھے صنعتکاروں اور سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ طے پایاہے سہ فریقی معاہدہ اعتمادپر طے ہوا ہے ،مسئلہ حل ہوگیاہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ میں نے گیس بحران پرصنعتکاروں سی این جی ایسوسی ایشن اور دیگرفریقین سے ملاقاتیں کیں گیس پیداوار کم ہونے کی جاننے کی کوشش کی مسئلے کے تہہ تک پہنچنے کے بعد معاملے کوحل کیا گیس کا بحران پیداہوا ہے پیدا کیاگیانہیں وزیراعظم نے گیس بحران پرانکوائری کمیٹی بنائی وزیراعظم نے حکم دیا کہ مسئلے کوحل کرکے واپس آئیں سی این جی سیکٹرکی گیس اج رات آٹھ بجے کھلوارہے ہیں سردیوں کے سیزن میں تین دن گیس بندرہے گی سوئی سدرن گیس کمپنی لوڈمینجمنٹ پرعمل کریگی کیپٹو پاورپلانٹس کیساتھ بھی فیصلہ ہوگیا موسم سرما میں کیپٹوپاورپلانٹس کو گیس کی نصف فراہمی بندہوگی اتوار کے دن گیس کی فراہمی بندہوگی کیپٹوپاورپلانٹس بجلی بناکرکسی کوفروخت نہیں ہوگی کیپٹوپاورپلانٹس کو گیس کی نصف فراہمی تین ماہ کے لیے ہوگی گھریلو کمرشل اور صنعتی صارفین کوگیس کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ہمارا ایکسپورٹ کم اور لوگ بیروزگار ہوئے پنجاب کی صنعتوں کو ایل این جی پرلائے ہیں پنجاب کی صنتعوں کو سبسڈی دی ہے گزشتہ پانچ سالوں میں مزدوروں کامعاشی قتل عام کیاگیا آئل وگیس فیلڈز کی پیداوارمیں کمی آئی ہے

گمبٹ فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کو فراہمی نہیں ہورہی تھی اب گمبٹ فیلڈ سے پینتالیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہوگئی ہے وزیراعلی سندھ سے ملاقات عمران خان کی ہدایت پرکی ہم نے اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلنا ہے ہماری سوچ ہے کہ برابری کیساتھ چلیں سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کوبھی اسی سوچ کیساتھ چلے پیپلزپارٹی بھی سندھ میں اپوزیشن کوساتھ لیکرچلے سندھ حکومت بھی کراچی کے مسائل حل کرے کراچی کچروں کا ڈھیربن چکا کراچی کو پیچھے جاتادیکھ رہاہوں

سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کریں ایک نیا میرٹ آرڈربنایاگیا ہے ہم نے۔ایل۔این جی کو تیسری ترجیح پررکھاہے فرنس آئل سے بجلی پیداکرنے سے بجلی مہنگی ملے گی ایل این جی کی کھپت زیادہ اور فرنس آئل کی کھپت کم ہوگئی آئل فیلڈز کی پیداوار کم ر ہ گئی ہے میرا یہ کراچی کا یہ پہلادورہ تھا ہم نے تمام مسائل کو مذاکرات کیزریعے حل کیاہے ہم نے امپورٹ پرپابندی لگاکر ریفائنری کواحکامات دئیے ہم نے۔اسٹوریج کی گنجائش بڑھائی ہم نے ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے

سندھ کے وزیرتوانائی سوفیصدغلط کہہ رہے ہیں میں سوفیصددرست بات بتارہاہوں وزیراعظم کے ا حکامات پرانکوائری ہورہی ہے ہم نے لوگوں کومہنگی بجلی کی فراہمی کوروک رہے ہیں حکومت واپوزیشن میں سے سب کو چیلنج دیتاہوں پنجاب والے تو پہلے ہی ایل این جی پرہیں سندھ والے توموجیں کررہے ہیں میڈیا سے پی ٹی آئی پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بات کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی نیدوسو لوگوں کو۔کھڑے کرکیاحتجاج کیا ہے سعید غنی صاحب پانی کی قلت پربھی احتجاج کریں جس طرح سندھ میں سندھ عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں ان کے لئے بھی پیپلزپارٹی کا احتجاج کرنا چاہتے کراچی کی عوام کئی عرصہ سے پانی کی بوند بوند کر ترس رہی ہے سندھ حکومت نے کراچی کی عوام پینے کے لئے کچھ نہیں کیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…