اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں ٗ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ خوش،اہم پیغام دیدیا 

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔ہفتہ کو دورہ افغانستان کے دور ان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لئے معاونت پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں ۔ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تہذیبی، تقافتی، مذہبی اور سیاسی مراسم ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک گذشتہ چالیس سال سے دہشت گردی کے اس عفریت سے نمٹ رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ۔افغانستان حکام نے افغانستان میں قیام امن کے لئے دوسرے سہ فریقی مذاکرات میں خصوصی شرکت ہر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔ہفتہ کو دورہ افغانستان کے دور ان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…