دبئی میں گرفتار ہونیوالا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد اب کہاں اور کس حال میں ہے؟اہلیہ نے رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جانتے ہیں عدالت نے آگے سے کیا جواب دیا؟

13  دسمبر‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کے داماد کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ ملزم آپ کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرفتار ہے، اسے پاکستان کی عدالتوں میں کیسے ڈیل کیا جائے؟۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

کے داماد مرتضی امجد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔26نومبر کو سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صاحبزادی افرا مرتضیٰ نے اپنے شوہر مرتضی امجد کی دبئی میں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور انٹرپول کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب، مرتضی امجد کے خلاف ایڈن ہائوسنگ اسکینڈل میں انکوائری کر رہا ہے اور احتساب عدالت میں غلط بیانی کے ذریعے مرتضی امجد کو اشتہاری قرار دلوایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا تھا گیا کہ مرتضی امجد کو دبئی میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت مرتضی امجد کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔دوران سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ آپکے مطابق ملزم حبس بے جا میں ہے، آپ اسے پاکستان کی عدالتوں سے رہا کروانا چاہتے ہیں۔دوران سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ آپکے مطابق ملزم حبس بے جا میں ہے، آپ اسے پاکستان کی عدالتوں سے رہا کروانا چاہتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ملزم وارنٹ گرفتاری کے نتائج میں گرفتار ہوا ہے، آپ کہتے ہیں تو مرتضی امجد کو پاکستان بلا لیتے ہیں پھر قانون کے مطابق دیکھ لیں گے۔بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…