لاہور(نیوزڈیسک)پہلے ہسپتال کا بل اداکرو، پھر بیٹی کی لاش دیں گے، معروف نجی ہسپتال نے غریب باپ کو بیٹی کی میت دینے سے انکارکردیا، تصیلات کے مطابق غریب شہری کو اپنی بیٹی کو علاج کی غرض سے لاہور کے معروف نجی ہسپتال لے جانا مہنگا پڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ غریب باپ کو بیٹی کی جلد صحت یابی کی خبریں سنا کر رقوم بٹورتی رہی اور پھر اس کے مرنے کی خبر سنادی، غریب باپ جب اپنی بیٹی کی لاش لینے ہسپتال پہنچا تو ہسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کے بغیر اسے
بیٹی کی لاش دینے سے ہی انکارکردیا، غریب باپ ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس میں دہائی دینے پہنچ گیا ، ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس شخص کی بیٹی کے علاج پر آنے والے اخراجات میں سے اب بھی 75ہزار کے واجبات واجب الادا ہیں اور جب تک یہ شخص ہسپتال کا بل ادا نہیں کرے گا اس کو اس کی بیٹی کی میت نہیں دی جائے گی ، جبکہ غریب باپ کا کہنا ہے کہ میرے پاس جو کچھ تھا وہ میں اپنی بیٹی کے علاج پر خرچ کرچکاہوں میرے پاس مزید رقم دینے کیلئے کچھ بھی نہیں۔