وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بندنہ کرنے اور عوام کی سہولت کیلئے زبردست سروس متعارف کروانے کافیصلہ ،تفصیلات جاری

11  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بندنہ کرنے کافیصلہ کیاہے، عوام کی سہولت کے لیے اب آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکاجال بچھادیا گیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزبند نہیں کیے جائیں گے، وزیراعظم سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔خصوصی گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ادارے میں جدید اصلاحات لائی جائیں گی جبکہ نادرہ اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے عوام کے لیے لویالیٹی کریڈٹ کارڈ کے اجرا کی پالیسی پربھی غور کیاجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…