جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑے بڑے دعوئے ہوا میں اُڑ گئے؟معاشی بحالی کیلئے نہ سعودی عرب نے مکمل رقم دی،نہ امارات نے فوری طورپر کچھ دیا اور چین کا طریقہ کار کیا ہے؟مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

ٹوکیو (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤدنے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کاروبار اور نفع کمانے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے۔ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین ماحول سے فائدہ اٹھائیں ٗاس وقت جاپان کے 86کاروباری ادارے پاکستان میں بہترین کاروبار کررہے ہیں اور نفع کما رہے ہیں۔مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داود نے ٹوکیو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

سعودی عرب نے معاشی بحالی کے لیے مکمل رقم تاحال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی فوری طور پر رقم فراہم نہیں کی ہے اور چین کا اپنا الگ طریقہ کار ہے مدد کرنے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے۔عبد الرزاق داود نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے اور عنقریب اگلا دور بھی شروع ہونا ہے تاہم اتنا سمجھنا کافی ہے کہ پاکستان فوری مالی بحران سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں جو اتار چڑھاؤ آیا ہے اسے مزید بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اب سی پیک منصوبہ پہلے کے مقابلے میں بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، ماضی میں صرف بجلی بنانے پر کام کیا گیا تھا جبکہ ہم بجلی کی ڈسٹری بیوشین پر کام کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اْن کو نہ صرف بہترین سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کریں گے بلکہ ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ بھی دیں گے اور ون ونڈو آپریشن بھی فراہم کریں گے جس کیلئے وفاق اور صوبائی بورڈز آف انوسٹمنٹ کے درمیان رابطوں کو بہتر بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جاپانی ادارے پاکستان سے اپنی برامدات وسطی ایشیائی سمیت افغانستان ایران اور افریقی ممالک تک برآمد کریں

جس کیلئے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔گزشتہ چھ سات سالوں سے جاپان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ہے ہم نے جاپانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں فوری طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں جاپانی مارکیٹ میں آسان رسائی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کی جاپان کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوسکے اس کے علاوہ ہم نے جاپانی حکام کو بتایا ہے کہ ہمارے آئی ٹی کے شعبے میں بہترین انجینئرز تیار ہورہے ہیں اور سالانہ 35ہزار انجینئرز مارکیٹ میں آرہے ہیں پاکستان کوآئی ٹی کے شعبے میں بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…