اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کے ’’انوکھے جگاڑ‘‘پٹرول کیلئے ہیلمٹ کی پابندی ،موٹر سائیکل والوں کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے بھی ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جس نے دیکھاحیران رہ گیا، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول پمپ مالکان کو بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے سے منع کئے جانے کے بعداس پابندی کے ایسے توڑ سامنے آگئے کہ جس نے دیکھا حیران ہی رہ گیا، پہلے تو موٹرسائیکل سواروں نے پٹرول پمپ کے پاس کھڑے ہوکر ادھار ہیلمٹ لیکر پٹرول ڈلوانا شروع کیاتھا ،پٹرول پمپ کے پاس ہی کسی دوسرے موٹر سائیکل سوار سے
کچھ دیر کیلئے ہیلمٹ لیتے اور پٹرول ڈلواکر واپس کردیتے لیکن اب اس کے بعد پٹرول پمپ مالکان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی ’’سہولت‘‘ کیلئے پٹرول پمپس پر ہیلمٹ رکھنا شروع کردیئے ہیں اور بغیر ہیلمٹ آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کچھ دیر کے لیے دے دیاجاتاہے اور پٹرول ڈلوانے کے بعد وہ ہیلمٹ پٹرول پمپ والے واپس بھی وصول کرلیتے ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور پاکستانیوں کے اس نئے اور انوکھے’’جگاڑ‘‘ کو جس نے بھی دیکھا ہے حیران رہ گیا ہے ۔